ملتان ( سٹاف رپورٹر)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (ملتان کیمپس) میں معرکہ حق بنیان مرصوص کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈائریکٹر ملتان کیمپس بریگیڈیئر (ر) اسد رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکیڈمکس) عنبر ساجد نے کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نمل ملتان کیمپس بریگیڈیئر(ر) اسد رضا نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص سے پوری دنیا کو پاک فوج کی طاقت کا اندازہ ہو گیا،پاک فوج نے خود سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دیکر پاکستان کی تقدیر بدل دی اور پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، ریلی میں اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔