• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام’’عالمی یوم صحت نباتات‘‘ منایا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کے زیر اہتمام “بین الاقوامی یوم صحت نباتات منایا گیا،تقریب کا مقصد پودوں کی صحت، زرعی پیداوار کے تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا تھا،تقریب کے مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر ڈاکٹر منور رضا کاظمی نے اپنے خطاب میں پودوں کی صحت کو عالمی غذائی تحفظ کے لیے نہایت اہم قرار دیا، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نئی بیماریوں کے تناظر میں پودوں کے تحفظ اور جدید تحقیق کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے،اس موقع پر آگہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
ملتان سے مزید