• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان ڈویژن کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا دورہ کرتے ہوئے او پی ڈی، ایمرجنسی، ڈائیلاسز یونٹ اور وزیراعلیٰ ہیلتھ کیمپ کا معائنہ کیا، انہوں نے مریضوں اور انکے تیمارداروں سے ملاقات کی ،کمشنر نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی اور او پی ڈی کے داخلی راستوں پر مددگار تعینات کیے جائیں تاکہ مریضوں اور انکے لواحقین کو فارمیسی‘ ایکسرے روم، بلڈ بینک اور دیگر شعبہ جات تک رسائی میں رہنمائی فراہم کی جا سکے،کمشنر ملتان نے ایم ایس کو ہسپتال کے ہسپتال کے لانز کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ماحول مریضوں اور عملے دونوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ملتان سے مزید