• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ سیداں والا بائیپاس چوک نزد اقبال سٹریٹ محمد شاہ میر کے سپورٹس کورٹ کو سیل کر دیا، بوسن روڈ نزد شالیمار کالونی مسماۃ عابدہ اور کلثوم کی کمرشل تعمیرات کو سیل کر دیا، غوث الاعظم روڈ پر واقع راؤ محمد ندیم کی کمرشل تعمیرات کو سیل کر دیا گیا، موضع بوعہ پور اقبال ٹاؤن میں 30 فٹ گلی کی جگہ کو واگزار کرا لیا گیا، خانیوال روڈ فرخ ٹاؤن میں واٹر ورکس کے پلاٹ پر قبضہ واگزار کرا لیا جب کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خانیوال روڈ،کھاد فیکٹری، باغ حسین چوک،حسن آباد اور چوک کمہاراں سے تجاوزات کو کلیئر کروا دیا۔
ملتان سے مزید