کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے عائد کئے گئے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے انھیں حقاق کے منافی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے احتجاج کرنے والے اساتذہ سے کہا ہے کہ ان کی بنیادی ذمہ داری مستقبل کے معماروں کی تربیت ہے، نہ کہ امتحانات کا بائیکاٹ یا امتحانات لینے والے اساتذہ پر دباؤ ڈالنا۔ بطور استاد ہمیں طلبہ کے روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔