• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی سول افسران کا پنجاب کے گورننس، فرانزک، ایمرجنسی رسپانس ماڈلز کا مطالعہ

لاہور (آصف محمود بٹ) بنگلہ دیشی اعلی سول افسران کا پنجاب کے گورننس، فرانزک ، ایمرجنسی رسپانس ماڈلز کا مطالعہ۔ مقصد غیر ملکی سول سرونٹس کو پاکستان کے انتظامی ڈھانچے، ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات اور پبلک سیکٹر گورننس ماڈلز سے روشناس کرانا ہے۔ وفد نے پنجاب کے عوامی خدمت کے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بے حد سراہا ،علاقائی تعاون کے تبادلے کیلئے انتہائی مفید قرار۔بنگلہ دیش کے سینئر سول سرونٹس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کے روز پنجاب کی تین اہم عوامی خدمت انجام دینے والی اداروں پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (پی اے ایف ڈی اے)، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) اور ریسکیو 1122 لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے کے گورننس ماڈلز، سائنسی خدمات کی فراہمی کے نظام اور ایمرجنسی رسپانس میکنزم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔12 رکنی وفد نے یہ دورہ سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) میں جاری ایگزیکٹو لیڈرشپ پروگرام کے تحت کیا، جس کا مقصد غیر ملکی سول سرونٹس کو پاکستان کے انتظامی ڈھانچے، ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات اور پبلک سیکٹر گورننس ماڈلز سے روشناس کرانا ہے۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے کی۔

اہم خبریں سے مزید