اسلام آباد(تنویر ہاشمی )ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے گریڈ 16کے دو انسپکٹر وں کو ملازمت سے فوری طور پر معطل کر دیا ، کلکٹریٹ آف کسٹم آپریزمنٹ گوادر میں تعینات کمال جا ن اور معراج سلیم کو سول سرونٹ رولز کے تحت ملازمت سے معطل کر کے ان کے خلا ف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ،ان کی معطلی انکوائری مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔