نیو جرسی (جنگ نیوز) امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ہانگ کانگ سے ہزاروں نشہ آور گولیاں امریکا لائی گئیں، بین الاقوامی شپنگ نظام اور مختلف افراد کو استعمال کیا گیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے ڈارک ویب کے ذریعے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں ولید شمیم اور سمیر شمیم جبکہ ایک بھارتی شہری شریف بیگ پر فردِ جرم عائد کی ہے۔