• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلہٹ ٹیسٹ، حسن علی پہلے ہی اوور میں اسٹریچر پر میدان سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سلہٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتے کے روز اپنےپہلے ہی اوور میں انجری کے بعد بولر حسن علی کو اسٹریچر پر باہر لے جایا گیایہ بنگلہ دیش کی اننگز کا آٹھواں اوور تھا جب پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ حسن نے اوور کی پانچویں گیند پر کیچ اینڈ بولڈ کرنے کی کوشش کی کیونکہ ان کی شارٹ آف لینتھ ڈلیوری ڈیبیو کرنے والے اوپنر تنزید حسن نے ان کی طرف واپس کی تھی۔ حسن کیچ لینے کے لیے آگے گرے اور ان کا سر پچ کے سخت حصے پر ٹکرا یا۔پاکستانی ٹیم کے فزیو نے انہیں طبی امداد فراہم کی جب وہ اٹھے، تو وہ تھوڑا سا چکرا گئے انہیں باہر لے جانے کے لیے اسٹریچر منگوایاگیا۔ سلمان آغا نے حسن کا اوور مکمل کیا۔ٹی وی فوٹیج میں پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل کو ہیڈ کوچ سرفراز احمد کے ساتھ بات کرتے ہوئے دکھایا گیا جب حسن کو گراؤنڈ سے لے جایا جا رہا تھا انہیں اسٹیڈیم کے میڈیکل روم میں طبی امداد دی گئی۔ حسن علی بولنگ جاری رکھنے کے لیے پہلے سیشن میں واپس آئے۔