کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری سینئر تربیتی کیمپ میں پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی نے 35 سینئر کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جو 19 اور 20 مئی کو فائنل ٹرائلز میں حصہ لینگے ۔ دوسری جانب اسلام آباد میں ایشیا کپ کیلئے جاری انڈر 18ہاکی کیمپ میں سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف اور سابق قومی ہاکی کپتان شہباز احمد سینئر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ قمر ابراہیم اور کوچ ریحان بٹ بھی موجود تھے۔