کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست پہلی نصف سنچری بنانے والی آل راؤنڈر سائرہ جبیں نے فیوچر اسٹار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سائرہ جبیں کو پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سےخصوصی تقریب میں کپتان فاطمہ ثنا نے خصوصی ایوارڈ دیا۔