کراچی(مطلوب حسین )ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ،صرافہ بازار میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران پیش آنے والے واقعے اور اس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے وفد کو یقین دلایا کہ معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا،انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں۔