• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی بھارت میں میٹنگ میں شرکت کا فیصلہ حکومت کریگی

کراچی(عبدالماجد بھٹی)وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی تاہم موجودہ حالات میں اس بات کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کہ محسن نقوی بھارت جائیں۔انہیں 31مئی کو نریندر مودی کے شہر میں ہونے والے آئی پی ایل فائنل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے فائنل کے موقع پر احمد آباد ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوگا۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ موصول ہوا اور محسن نقوی دعوت نامہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا رہے ہیں۔ بھارت جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس رواں ماہ میں دو مرحلوں میں ہوں گے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہوگا جبکہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگی جس میں ہر ملک کے بورڈ کے سربراہ شرکت کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید