• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروری پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت دو کارندوں کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بروری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت دو کارندوں کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے 50سے زائد موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کا اعتراف کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی ڈی او صدر شوکت جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ اپنے ساتھی کہ ہمراہ ہزارہ ٹائون میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او بروری نصیب اللہ اور دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ قاہرخان کو ساتھی ابراہیم سمیت گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
کوئٹہ سے مزید