کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وےپر تیز رفتار ٹر یلرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود رینجرز ہیڈ کوارٹرز پیٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار ٹریلر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ قدرت اللہ ولد عبداللہ موقع پرجاں بحق اور21 سالہ اشرف علی ولد اختر محمد اور22 سالہ تاج محمد ولد ولی محمد شدید زخمی ہوگئے ،ایس ایچ اوگڈاپ سٹی محمد علی شاہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق وزخمی نوجوان کی رہائش معلوم نہ ہوسکی،ٹریلرمویشی منڈی جا رہا تھا، ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے ٹریلرکو قبضے میں لیکراس کے کلیئر محمد وقاص ولد محمد اسماعیل کو حراست میں لے لیا ہے۔