• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دستگیر میں 2 گروپوں کے مابین تصادم، علاقے میں صورتحال کشیدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دستگیر میں 2 گروپوں کے مابین تصادم کے باعث علاقے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ،پولیس نے ملوث 24 افراد کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانہ کی حدود صوبہ نگر بلاک 9 دستگیر میں ہفتے کی شب بچوں کے مابین ہونے والے معمولی جھگڑے کے بعد دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ، جلاؤ گھیراؤ اور شرپسندی کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا اور تصادم میں ملوث دونوں گروپوں کے مجموعی طورپر24 افرادکوگرفتار کرکےواقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دونوں گروپس کے خلاف جوہر آباد تھانہ میں درج کرلیا گیا ، پولیس کے مطابق بچوں کے مابین معمولی جھگڑے کے بعد دونوں خاندانوں کے بڑے بھی آپس میں الجھ پڑے جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید