• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو، 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (عاصم جاوید) ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے سی ڈی اے کے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کی لیز منسوخی کے فیصلے کے خلاف بی این پی کمپنی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ سابق ایئر چیف مجاہد انور خان، سابق صدر آئی سی سی احسان مانی سمیت 20 اپیل کنندگان نے تھرڈ پارٹیز رائٹس کے تحفظ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے پیراگراف 30 کی حد تک اپیلیں دائر کی ہیں۔ اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ کے فیصلے کے پیرا گراف 30 سے اپیل کنندگان کے حقوق متاثر ہوئے۔ اپیل کنندگان کے اپارٹمنٹ پر قبضے کے ساتھ حقوق تسلیم شدہ ہیں۔ رہائشی ٹاورز بی اور سی کی تعمیر منظور شدہ لے آؤٹ پلان کے مطابق ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید