• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے پہلے 25 ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا؟

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کے پہلے25ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا؟ ان کی حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا۔وفاقی حکومت کےابتدائی پچیس ماہ کےدوران قرضوں میں پندرہ ہزار سات سو چودہ رب روپےکا بڑا اضافہ ہوا،موجودہ حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ دوہزارچوبیس سےلیکرمارچ دوہزارچھبیس کے دوران ہوا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات میں تفصیلات سامنےآگئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کی بنیادپرمارچ 2024 سےلیکرمارچ2026 کے25 ماہ کےدوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضوں میں14ہزار891 ارب روپےاوروفاقی حکومت کےبیرونی قرضوں میں 824ارب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ مارچ 2026 تک بڑھ کر80ہزار 524ارب روپےہوا۔

اہم خبریں سے مزید