• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کی بلوچستان کیلئے ایران سے 204 میگاواٹ بجلی کے معاہدے کی منظوری

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان نے ایران سے اضافی 100میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بلوچستان کی ساحلی پٹی کیلئے مجموعی طور پر معاہدہ شدہ سپلائی بڑھ کر 204میگاواٹ ہو گئی ہے۔حکام کی جانب سے یہ اقدام گوادر اور اس کے ارد گرد کے اضلاع میں بجلی کی فراہمی کو مستحکم کرنے کی ہنگامی کوششوں کے تحت اٹھایا گیا ہے، جہاں اس وقت قومی گرڈ صرف 40 سے 45 میگاواٹ تک مسلسل بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 13 مئی کو جاری کیے گئے ایک فیصلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ اور ایران کے سرکاری پاور یوٹیلیٹی ادارے ’’توانیر‘‘ کے درمیان ترمیمی ٹیرف کے انتظامات اور بجلی کی ترسیل کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ ریگولیٹر نے اگست 2023 میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعد، دوطرفہ بجلی کی درآمد کے معاہدے میں ترمیم نمبر 7، 8 اور 9 کو کلیئر کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید