• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبوبہ مفتی نے بھی پاکستان سے مذاکرات کی حمایت کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) محبوبہ مفتی نے بھی پاکستان سے مذاکرات کی حمایت کر دی۔ دونوں ممالک کے درمیان روابط بحال ہونے چاہییں، سابق وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا مذاکراتی عمل کا آغاز کشمیر سے کیا جائے، پاکستان سے بات چیت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے عوام کو بھی اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے۔ سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور روابط بحال ہونے چاہییں۔
اہم خبریں سے مزید