• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں کم عمری کی شادیوں کےنئے طالبان قوانین پر عالمی تشویش

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق نئے طالبان قوانین پر عالمی تشویش، لڑکی کی خاموشی رضامندی ہوگی، حقوق تنظیموں کا کہنا ہے یہ اقدامات بچیوں اور خواتین کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے شادی سے متعلق نئے قواعد متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ بعض حالات میں کنواری لڑکی کی خاموشی کو رضامندی تصور کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان قوانین میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق ایسی شقیں شامل کی گئی ہیں جن پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید