اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سعودی عرب میں وزارتِ داخلہ نے حج 2026کے حوالے سے عازمینِ حج کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اہم نکات پر مبنی گائیڈ جاری کی ہے۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ضیوف الرحمن (عازمینِ حج) کے آرام و تحفظ کے لیے جاری کردہ اہم ہدایات کا مقصد ان کے سفرِ حج کو آسان اور جامع بنانا ہے تاکہ وہ ضوابط کے مطابق آرام وسکون سے فریضہ ادا کریں۔وزارت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں حرم مکی الشریف کے مختلف مقامات کی وضاحت کی گئی ہے، مسجد الحرام میں کن راستوں سے داخل ہوں، ان ٹریکس کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے جن سے ہوتے ہوئے طواف کعبہ اور سعی کے لیے باآسانی پہنچا جاسکتا ہے۔ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں ویل چیئر اور الیکٹریکل چیئرز کے لیے مخصوص راستے موجود ہیں جن پر ویل چیئرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔