• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)حج اپریشن 2026 کے تحت ایک لاکھ 23ہزار 684پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کے تقریباً 69 فیصد عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے 97ہزار 208جبکہ 26ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین سعودی عرب میں موجود ہیں۔پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔سرکاری حج اسکیم کے تقریباً 81 فیصد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید