کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کےسابق مائیکل وان آئی پی ایل کے معاملے پر انگلش بورڈ پر چڑھ دوڑے۔ ان کی ناراضی فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شامل نہ کرنے پر ہے۔انہوں نے اس متعلق کئی سوالات اٹھا دیئے۔ وہ کہتے ہیں کیا کوئی سنٹرل کنٹریکٹ والاکھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو نیشنل ڈیوٹی پر ترجیح دے سکتا ہے ۔ نیشنل ڈیوٹی پہلی ترجیح ہونی چاہیے ۔ انگلینڈ چاہتا کہ کھلاڑی آئی پی ایل کھیلیں تو پھر شیڈول ایسا بنائیں کہ متصادم نہ ہو ۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ 4 جون سے شروع ہو گا۔ای سی بی کے مطابق آرچر آئی پی ایل کھیلیں گے ۔ وان نے کہا لگتا ہے کہ بھارتی بورڈ اور ای سی بی کے درمیان کچھ معاملات طے ہوئے ہیں ،کچھ کھلاڑیوں کوآئی پی ایل جاری رکھنے کی اجازت ملی۔