روم (جنگ نیوز) ورلڈ نمبر ون جینک سنر نے اٹالین اوپن کے فائنل میں ناروے کے کیسپر روڈ کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ اس فتح کے ساتھ سنر نوواک جوکووچ کے بعد تمام نو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز جیتنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ 1976 کے بعد روم میں ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی ہیں۔ اسی روز اطلی کی جوڑی نے 66 سال بعد مینز ڈبلز کا ٹائٹل بھی جیتا۔ جینک سنر کی ماسٹرز ٹورنامنٹس میں فتوحات کا تسلسل اب 34 میچز تک پہنچ گیا ہے۔ رواں برس کلے کورٹ پر تیسرا ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کے بعد اطالوی اسٹار رواں ماہ شروع ہونے والے فرنچ اوپن کے لیے ہاٹ فیورٹ بن گئے ہیں۔ کیسپر روڈ نے تاریخی کامیابی پر سنر کی کارکردگی کو ناقابلِ بیان قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی۔