• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ پر عدم اطمینان، ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ پر عدم اطمینان، ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی،امریکی صدر کی منظوری شرح 37فیصد تک گر گئی،سروے میں 64فیصد نے ایران جنگ کو غلط قرار دیا۔ معیشت ومہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی منفی، ڈیموکریٹس و آزاد ووٹرز جنگ مخالف، ریپبلکنز صدرکے حامی ہیں۔ نیویارک ٹائمز اور سیینا کے تازہ سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس میں ان کی منظوری کی شرح 37 فیصد تک گر گئی ہے جبکہ 64 فیصد امریکی ووٹرز نے ایران کے ساتھ جنگ کو غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوام کی بڑی اکثریت نے جنگ کے اخراجات کو غیر ضروری اور معیشت پر بوجھ قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید