کراچی( مطلوب حسین، اسٹاف رپورٹر) کوکین کوئن انمول پنکی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کےسخت انتظامات،اہم شخصیات کے نام سامنے آنے کے بعد پنکی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں،عدالتی راہدارویوں میں ملزمہ کو میڈیا سے دور رکھنے کیلئے پولیس کی جانب سے شور شرابے کی حکمت عملی اپنائی گئی ،پنکی نےراجہ پرویز کا نام لیا اور ان سے متعلق کچھ کہنا چاہا ،ملزمہ نے "ہماری پولیٹکس کی راجہ پرویز صاحب بھی" ہی کہا تھا کہ درجنوں پولیس اہلکاروں کے شور شرابہ میں انمول کی آواز دب گئی اور اس طرح وہ اپنی بات پوری نہ کرسکیں ،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کردی گئی، سی ٹی ڈی نے بھی ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کی تیاری شروع کردی، سی ٹی ڈی نے عدالت میں پولیس کی فائل کی کاپی کےلئے درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق کوکین کوئن انمول پنکی سے تفتیش کے دوران مبینہ طور پر اہم شخصیات کے نام سامنے آنے کے بعد اسکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ،اس سلسلہ میں پولیس کسٹڈی میں انمول پنکی کے حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کردئے گئے ہیں،پیر کو عدالت میں پیشی کے دوران انمول پنکی کی سیکیورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے،مرد و خواتین پولیس اہلکاروں کی فوج انمول پنکی کو اپنے حصار میں گھیرے ہوئے اسے عدالتی احاطے سے کمرے عدالت میں داخل ہوئے،گذشتہ پیشی میں جس طرح انمول نے کمرہ عدالت سے باہر نکل کر میڈیا کو بیان دینے کی کوشش کی تھی۔