اسلام آباد، راولپنڈی، (اسٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مری ایکسپریس وے پرسیاحوں کی گاڑی میں آگ لگنے سے 10افرادجھلس کرجاں بحق ،13زخمی ہو گئے،کجوٹ مین پی ٹی ڈی سی ٹورسٹ سپاٹ کے قریب وین بے قابو ہو کر حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی، فیول ٹینک پھٹنے سے آگ لگی،حادثے کاشکار ہونے والے افراد کاتعلق ملتان کے ایک ہی خاندان سے تھا،لاشیں اور زخمیوں کواسلام آباد کے پمزہسپتال منتقل کردیا گیا۔