راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی کے، تھانہ صادق آباد کے علاقہ فاروق اعظم روڈ ڈھوک کالا خان سے آٹھ ماہ قبل دن دھاڑے گھر سے زبردستی اٹھا لئے جانے والے نوجوان، آکاش حسن کی اداروں کی جانب سے جبری گمشدگی سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کے دوران پولیس کو فی الفور ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ،جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل سنگل بنچ نے بدھ کے روز مغوی آکاش حسن کے اغواء سے متعلق درخواست کی سماعت کی تو ان کے وکیل کرنل ریٹائرڈ ، انعام الرحیم پیشہوئے۔