کراچی(طاہرعزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ڈائریکٹر اکاؤنٹس انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ گریڈ 19کی پوسٹ پرزیرتربیت17 گریڈ کے افسر کو تعینات کر دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اظہر نیازجیسر جن کا تعلق سندھ کونسل یونیفائیڈگروپ ایڈمن برانچ محکمہ بلدیات سے ہے اور انہیں اکاونٹس کی ذمہ داری دی گئی ہے اظہر نیاز جیسر نے بدھ کو نئی پوسٹ پر جوائننگ دے دی تاہم محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے اس فیصلے تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنے بڑے عہدے پر ایک جونیئر اور وہ بھی زیر تربیت افسر کو تعینات کیا گیا ہے واضح رے گزشتہ کچھ عرصے سے محکمہ بلدیات سندھ سےایک درجن کے قریب زیر تربیت افسران مختلف محکموں میں تعینات ہو چکے ہیں۔