• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر کینیڈا پائلٹ 17 سال تک جعلی لائسنس کے ساتھ پروازیں اڑاتا رہا

کراچی (رفیق مانگٹ) ایئر کینیڈا پائلٹ 17سال تک جعلی لائسنس کے ساتھ پروازیں اڑاتا رہا، 900سے زائد پروازیں، ملزم کے خلاف فوجداری مقدمہ درج، فراڈ اور جعلی دستاویزات سمیت متعدد الزامات کا سامنا ائیر کینیڈا کا کہنا ہے واقعے کے باوجود حفاظتی معیار متاثر نہیں ہوا، کیونکہ تمام پائلٹس کی باقاعدہ تربیت و جانچ ہوتی ہے، کینیڈا میں ائیر کینیڈا کے ایک سابق پائلٹ کے خلاف جعلی لائسنس کے ساتھ تقریباً 17 سال تک پروازیں اڑانے پر فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جیفری وال نے 2009 سے 2025 کے دوران 900 سے زائد ملکی و بین الاقوامی پروازیں اڑائیں، حالانکہ ان کے پاس مطلوبہ ائیرلائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس موجود نہیں تھا۔ پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیت کے بارے میں کمپنی اور ریگولیٹرز کو گمراہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید