اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امو کے زیر انتظام سکھ مذہب کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن( جوڑ میلہ) کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے600 کے قریب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نےصوبا ئی وزیر وپردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ یاتریوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔