کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے 52 امیدوار میدان میں آگئے ہیں جن مختلف جامعات کے موجودہ اور سابق وائس چانسلرز، بیوروکریٹس، پروفیسرز، بیرسٹرز ریٹائر بریگیڈیئر اور دیگر امیدوار شامل ہیں سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گریڈ22کے بیوروکریٹ شوہر نوید احمد شیخ اور پروفیسر بیوی شہنیلا زرداری دونوں وائس چانسلر کے عہدے کے امیدوار ہیں، ملک کی سب سے بڑی جامعہ ہونے کے ناتے امیدواروں میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ جن 53 امیدواروں نے درخواست دی ہے ان میں رخسار احمد، ارشد سلیم، پریا آفتاب احمد، افتخار احمد صدیقی، شیما بخاری، انیلا امبر ملک، نرگس انجم، معظم علی خان، مقصود علی انصاری، سید منیر احمد شاہ، نظر حسین پھلپوٹو، جمیل النبی، ڈاکٹر عبدالمجید خان، شاہ علی القادر، بلقیس گل، حارث شعیب، شارق احمد، محمد شاہد قریشی، ثمر سلطانہ، شفیق الرحمٰن، سید غلام مشرف، ریاض حسین سومرو، سید حسین مہدی،شہنیلا زرداری، نوید احمد شیخ، سید سیف الرحمٰن، ثمینہ قدوائی، فرزانہ شاہین، وسیم حیات چاند، خالد محمود عراقی، سید شبیب الحسن، سید عمران جامی، محمد عاصم، احسان الٰہی، سرفراز علی میتلو، مرزا محمود بیگ، نائمہ سعید، ساجد جہانگیر، نبیل احمد زبیری، نذیر حسین کلہوڑو، مسعود مشکور صدیقی، افشاں صدیق، ساجد علی، زمین شہید صدیقی، روبینہ مشتاق، شائستہ تبسم، سید عارف کمال، ضیا القیوم، بریگیڈیئر (ر) غلام رضا، صالحہ رحمان، کامران علی عباسی، اور منور علی مہیسر شامل ہیں۔ ابھی امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل باقی ہے جو ایک کمیٹی کرے گی اسکروٹنی کے عمل کے بعد سرچ کمیٹی اہل امیدواروں سے انٹرویو کرے گی۔