• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 12نئے مریض داخل

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز بھی خسرہ کے شبہ میں 12 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔دوسری طرف گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کی ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ، نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں 72جبکہ چلڈرن کمپلیکس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ، ساؤتھ سٹی ہسپتال سمیت نشتر 2 ہسپتال میں 207سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔
ملتان سے مزید