ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے والے فاطمہ کالونی کے مکینوں میں دو خواتین حاجرہ بی بی اور صابرہ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ، ریسکیو 1122موٹر بائیک اہلکار مریض خواتین کو طبی امداد دینے کی بجائے باتوں میں الجھاکر گاڑی کا جھانسہ دیکر رفوچکر ہوگیا دھرنا دینے والے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت حالت غیر ہونے والی خواتین حاجرہ بی بی اور صابرہ بی بی کو بذریعہ رکشہ علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔