• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو میں ایبولا وبا بے قابو ہونے لگی، عالمی ادارۂ صحت شدید تشویش میں مبتلا

کراچی (نیوز ڈیسک) کانگو میں ایبولا وبا بے قابو ہونے لگی، عالمی ادارۂ صحت شدید تشویش میں مبتلا، 500مشتبہ کیسز اور 130اموات، یوگنڈا میں بھی ایبولا مریض اور ہلاکت کی تصدیق، متاثرہ امریکی شہری جرمنی منتقل، عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ہنگامی اجلاس میں عالمی ردعمل اور حفاظتی اقدامات پر غور کیا گیا۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس نے جمہوریہ کانگو میں تیزی سے پھیلتی ایبولا وبا پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صورتحال خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے۔ کانگو میں اب تک ایبولا کے کم از کم 500 مشتبہ کیسز اور 130 مشتبہ اموات سامنے آچکی ہیں جبکہ شمال مشرقی صوبے ایتوری میں 30 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق وبا نے پڑوسی ملک یوگنڈا کو بھی متاثر کیا ہے جہاں ایک شخص ہلاک اور ایک مریض میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک امریکی شہری بھی وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید