مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) دوران حج مکہ مکرمہ میںدرجہ حرارت 44سے 47ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان،حجاج کو چھتری، ٹھنڈے پانی پینے اور سایہ دار جگہ میں زیادہ قیام کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ سالِ رواں حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر ایمن غلام نے ایام حج کے میں موسمیاتی حالات کے حوالے سے بتایا یکم ذو الحج سے یوم الترویہ (8 ذی الحج) تک گرمی عروج پر ہوگی جبکہ سطحی ہوا کے ساتھ گرد وغبار بھی رہنے کی توقع ہے۔