• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے، خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ناروے میں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا، مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے گریزاں کیوں؟ بھارتی وزیر اعظم سوال سن کر خاموشی سے چلتے بنے، انڈین وزارت خارجہ کی بریفنگ میں بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، بھارت میں میڈیا آزادی کب یقینی بنائی جائے گی، صحافی کا سوال، جواب نہ ملنے پر صحافی ہال سے باہر چلی گئیں، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آزاد میڈیا کے سوالوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ ناروے میں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا۔اوسلو میں ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ بریفنگ کے بعد نریندر مودی صحافی کا سوال نظر انداز کرکے چلے گئے۔صحافی نے ایک بار پھر نریندر مودی پر سوال داغا، لیکن لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا۔
دنیا بھر سے سے مزید