• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمٰن الحذیفی دیں گے

جدہ (شاہد نعیم)اس سال مسجد نمرہ سے خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمٰن الحذیفی دینگےمسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کی پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی منگل 26 مئی کو عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔ ڈاکٹرشیخ علی بن عبدالرحمن بن علی الحذیفی کو سعودی عرب اور دنیا میں قرآن کریم کے سب سے ممتاز قراء میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے قریہ القرن میں سال یکم رجب ہجری 1366 میں پیدا ہوئے، وہ ایک راسخ العقیدہ مذہبی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید