کراچی(مطلوب حسین)صرافہ بازار میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران تاجر وں پر تشدد کے واقعہ پر محکمانہ کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ،2 افسران کو عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ تاجر کو تھپڑ مارنے میں ملوث ایک پرائیوٹ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق سرافہ بازارمیں ایف آئی اےکی چھاپہ مارکارروائی کے دوران تاجروں پر تشددکے واقعہ پرڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے فوری قانونی اور محکمانہ کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دیں، ایف آئی اے کارروائی کے دوران ایف آئی اے ٹیم میں پرائیوٹ شخص بھی شامل تھا جو ایک تاجر کو تھپڑ مارنےمیں ملوث تھا،اس پرائیویٹ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ چھاپہ مار کارروائی میں موجود دو افسران کو معطل کر دیا گیا ہے،انچارج ایف آئی اے اے سی سی کراچی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شاہ کو عہدے سے ہٹا کر ہیڈکوارٹر کلوز کر دیا گیا ہے۔