• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنکی کیس، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی علی حسن معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوکین کوئن انمول عرف پنکی کے کیس میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی علی حسن کو معطل کردیا گیا ہے،پنکی کے ساتھ مبینہ طور پرروابط پر سی ٹی ڈی سندھ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے دفتر سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 18 کے آفیسر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی علی حسن کو بدانتظامی اور نااہلی کی وجوہات پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ایس ایس پی سٹی کومنشیات فروش انمول عرف پنکی کے کیس میں معاملات کو بہتر طریقہ انجام نہ دینےپر وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی ہدایت پر ہٹا یا گیا ہے۔ دوسری جانب انمول عرف پنکی کی منشیات سپلائی سے متعلق تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز نت نئے اور چونکا دینے والےانکشافات سامنے آرہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید