اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر زاہد لطیف کو مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں کے لیے نیشنل چیئر مقرر کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی پاکستان میں مصنوعی ذہانت، خودکار نظاموں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک اہم قومی اقدام کی قیادت نسٹ کے سپرد کر دی گئی ہے۔ایچ ای سی کے مطابق نیشنل چیئر ملک میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبوں میں پالیسی سازی، ادارہ جاتی ہم آہنگی، گورننس اور قومی سطح پر جاری تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ یہ چیئر نسٹ اسلام آباد کیمپس میں قائم ہوگی اور ماہرین پر مشتمل پینل کے ساتھ مل کر قومی حکمتِ عملی کی تشکیل میں کردار ادا کرے گی۔