کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ملازمتوں کے مواقع پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔معاشی بے یقینی ومہنگائی سے ریٹیل اور ہوٹلنگ شعبے شدید دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ تک کے تین ماہ میں بے روزگاری میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ اپریل میں تقریباً ایک لاکھ افراد پے رول سے باہر ہو گئے۔