پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیرمین سردار ظہور اقبال نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے معرکہ تعمیر ترقی کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف پاکستان کی افواج کے ہی نہیں بلکہ سپہ سالار امت مسلمہ ہیں۔ انکی قیادتمیں اللہ نے معرکہ حق میں پاکستان کو جس طرح سرخرو کیا اس پر ہم اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ اللہ نےآج پاکستان کو جو مقام عطا کیا ہے یہ قوم گذشتہ گئی سال سے اس کی منتظر تھی۔ انہوں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کیلئے معرکہ تعمیر و ترقی کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کوپاکستان کا حقیقی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مالی سال میں اوورسیز پاکستانیوں کو 50ارب ڈالر سے زائد رقموطن عزیز بھیجوانی چائے تاکہ ثابت ہو جائے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے ہر حکم پر قوم لبیک کہنے کو تیار کھڑی ہے۔