ابوظبی (سبط عارف)ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری شپ بلڈنگ کمپنی اور اٹلی کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان 1ارب 30کروڑ درہم مالیت کے ایک بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت کویتی بحریہ کیلئے جدید میزائل بوٹس تیار کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق اٹلی کی کمپنی جدید جنگی ریڈار، میزائل نگرانی اور دفاعی نظام فراہم کرے گی۔