کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی کا خفیہ فارمولہ 17 ارب پتی امارات میں کیوں رہ رہے ہیں؟ ٹیکس فری نظام، کاروبار دوست قوانین اور پرتعیش طرزِ زندگی بڑی کشش کی وجوہات ہیں، ارب پتیوں کی دولت کرپٹو ، ریٹیل، تعلیم، لاجسٹکس، تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ پر محیط ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات تیزی سے دنیا کے امیر ترین افراد اور ارب پتی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑے عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں فوربز مڈل ایسٹ کی تازہ درجہ بندی کے مطابق کم از کم 17 ارب پتی رہائشی موجود ہیں جو پانچ مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ارب پتیوں کی دولت کرپٹو کرنسی، ریٹیل، تعلیم، لاجسٹکس، تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ جیسے مختلف شعبوں پر محیط ہے، جبکہ ان میں سب سے نمایاں نام بائننس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ ہیں جن کی مجموعی دولت تقریباً 110 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔