• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احرام کی حالت میں ہینڈ واش یا صابن استعمال کرنے کا حکم

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: احرام کی حالت میں ہینڈ واش یا صابن استعمال کرلیا تو کیا حکم ہے؟

جواب: احرام کی حالت میں خوشبو کے بغیر صابن یا ہینڈ واش استعمال کرنا جائز ہے۔ خوشبو والا صابن یا ہینڈ واش احرام کی حالت میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، البتہ اگر کسی نے خوشبو والے صابن یا ہینڈ واش سے ہاتھ دھو لیے تو ایک مرتبہ ہاتھ دھونے سے دم لازم نہیں ہوگا، بلکہ صدقہ لازم ہوگا، لیکن اگر کئی مرتبہ خوشبو والے صابن یا ہینڈ واش سے ہاتھ دھو لیے اور ہاتھ میں خوشبو واضح محسوس ہونے لگی تو دم لازم ہوگا۔(ارشاد الساری، ص:209، 210، ط:مطبعۃ مصطفیٰ محمد)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk

اقراء سے مزید