• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفارمیشن کمیشن کا یونیورسٹی آف گجرات کو بھرتیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کا حکم

لاہور(آصف محمود بٹ)پنجاب انفارمیشن کمیشن کا یونیورسٹی آف گجرات کو بھرتیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کا حکم۔رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تقرریوں سے متعلق معلومات فراہم کرنیکی ہدایت، امیدواروں کے حلف نامے، شناختی کارڈ نمبر عوامی رسائی سے مستثنیٰ قرار ۔ یونیورسٹی آف گجرات کے پبلک انفارمیشن آفیسر اور اسسٹنٹ رجسٹرار زین نبی نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصلے کی باضابطہ نقل موصول نہیں ہوئی، جیسے ہی احکامات موصول ہونگے یونیورسٹی قانون کے مطابق ان پر عملدرآمد کریگی۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے یونیورسٹی آف گجرات (یو او جی) کو رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کے عہدوں پر تقرریوں سے متعلق بیشتر مطلوبہ ریکارڈ درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ملک بھر سے سے مزید