• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیچ ویو پارک نجی ادارے کے حوالے کرنے کیخلاف درخواست، 30 جون تک جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی کلفٹن کے بیچ ویو پارک کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری بلدیات، میئر کراچی، میونسپل کمشنر کے ایم سی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے فریقین سے 30جون تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کے ایم سی کی سٹی کونسل نے مارچ میں بیچ ویو پارک کی اراضی پر میوزیم کے قیام کی منظوری دی، میوزیم کا قیام پبلک پرایئویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیا جانا ہے، عوامی پارک کی زمین کا نجی استعمال کے لئے مختص کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے، سٹی کونسل میں درخواست غیر قانونی طریقے سے منظور کی گئی، اجلاس سے قبل ایجنڈا اراکین کو فراہم ہی نہیں کیا گیا، بیچ ویو پارک کو ماسٹر پلان کے تحت تحفظ حاصل ہے، پارک کی زمین پر میوزیم یا تعمیرات عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سٹی کونسل کی قرارداد قانونی اختیار سے تجاوز ہے۔

ملک بھر سے سے مزید