کراچی (اسد ابن حسن) سندھ کے دو با اثر سیاسی خاندان جو ان دنوں سیاسی عتاب میں ہیں ان کی ملکیت بدین میں واقع مرزا شوگر ملز سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر نیلام ہونے جا رہی ہے۔ مذکورہ شوگر مل ایک 113ایکڑ اراضی پر قائم ہے۔ ایک نجی بینک نے مذکورہ شوگر ملز کے خلاف قرضے کی ریکوری کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد عدالت نے بینک کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔